اردو حروف تہجی 2023/Urdu Alphabets Total Letters/Urdu letters 2023

اس مضمون میں اردو حروف تہجی  کی تعداد ،حروف تہجی کی آوازیں اور مختلف زبانوں کے وہ حروف جو اردو زبان میں مستعمل  ہیں ان کے بارے میں بتایا گیا ہے ۔

حرف کی تعریف :

کسی ایک  آواز کو  ظاہر کرنے کے لیے جو علامت لکھی جاتی ہے اس کو حرف کہتے ہیں ۔

حروفِ تہجی سے مرادکیا ہے ؟

اردو زبان میں حروفِ تہجی سے مراد وہ علامتیں ہیں جو  مختلف آوازوں کو  لکھنے کے لیے استعمال کی جاتی ہیں ۔

اردو زبان میں “حرف “انگریزی زبان  کے حرف” ALPHABATES “کا متبادل ہے   ۔

قرآن مجید کی سورۃ رحمان میں اللہ رب العزت فرماتے ہیں :

“خَلَقَ الْاِنْسَانَ عَلَّمَہُ الْبَیَان”

ترجمہ : “اُس (اللہ) نے انسان کو قوتِ گویائی سے نواز کر پیدا کیا”

یہی  قوتِ گویائی  زبان میں ڈھل گئی اور زبان الفاظ کی محتاج  ہو گئی   اور الفاظ کچھ انفرادی آوازوں اور علامات کے مرہون منت  ہوتے چلے گئے  ۔  یہی انفرادی آوازیں اور علامتیں جو بولی اور لکھی جاتی ہیں، کسی بھی  زبان کے حروفِ تہجی کہلاتی ہیں۔

قارئین محترم آپ کے لیے شاید یہ بات حیران کن ہو کہ ان اردو کے کل الفاظ  میں اردو  زبان کا اپنا  صرف ایک خالص حرف  “آ” ہے ۔جدید تحقیق کے مطابق اُردو حروفِ تہجی میں الف  “ا” کا پہلا نمبر ہے  ’’آ‘‘  کا نمبر دوسرا ہے ۔ کیوں کہ الف ایک جب کہ (الف + الف = آ) شمار کیا جاتا ہے۔

اردو حروف تہجی میں عربی حروف کی تعداد کتنی ہے ؟

اردو حروف تہجی میں عربی حروف کی تعداد 30  ہے ؟

اردو میں مستعمل عربی حروف کون سے ہیں ؟

عربی  زبان  سے مستعار لیے گئے بنیادی حروف کی تعداد 30 ہے اور ان کی ترتیب کچھ اس طرح ہے :۔

ا

آ

ب

ت

ث

ج

ح

خ

د

ذ

ر

ز

س

ش

ص

ض

ط

ظ

ع

غ

ف

ق

ک

ل

 

م

ن

و

ہ

ء

ی

 

نوٹ : ابتدائی عربی رسم الخط میں ” ء ” کو بطور حرف نہیں گنا جاتا تھا لیکن جدید عربی زبان میں “ء” کو 34 ویں  حرف  کے طور پر  لکھا اور پڑھا جاتا ہے ۔

 اہلِ فارس کے وضع کردہ اضافی حروف کی شمولیت سے اُردو حروفِ تہجی کی تعداد پینتیس ہوگئی، یعنی 30 عربی اور 5 فارسی۔ فارسی حروف ’’پ، چ، ژ، ک، ے‘‘ ان پانچوں حروف میں

’’ژ‘‘ کے علاوہ باقی چار حروف ہندی میں بھی مستعمل ہیں۔ ’’ژ‘‘ فارسی کا خاص حرف ہے، جو اردو کی طرح  فارسی کے بھی چند ہی الفاظ میں استعمال ہوا ہے۔ ہندی زبان کے  تین حروف

 ’’ٹ، ڈ، ڑ۔‘‘ کے  اضافے کے بعد اُردو حروفِ تہجی کی تعداد بڑھ کر اَڑتیس (38) ہوگئی

اس طرح ابتدا میں حروف تہجی کی تعداد 35 تھی۔اور  کچھ عرصہ گزر جانے کے بعد ان کی تعداد 38 ہو گئی۔

اردو زبان میں حروف تہجی کی دو اقسام ہیں

  1. مفرد حروفِ تہجی

  2. مرکب حروفِ تہجی

اردو زبان میں مفرد حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے ؟

اگر مفرد حروفِ تہجی  کی تعداد کی بات کی جائے تو  ان کی تعداد 37 ہے ۔

ا

آ

ب

پ

ت

ٹ

ث

ج

چ

ح

خ

د

ڈ

ذ

ر

ڑ

ز

ژ

س

ش

ص

ض

ط

ظ

ع

غ

ف

ق

ک

گ

ل

م

 

ن

و

ہ

ی

ے

 

 

 

مفرد حروف تہجی میں فارسی  حروف کی تعداد کتنی ہے ؟

مفرد حروف تہجی میں عربی حروف کی تعداد 4  ہے ؟

اردو میں مستعمل فارسی  حروف کون سے ہیں ؟

1:پ

2:چ

3:ژ

4:گ

5:ے

مرکب حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے ؟

مرکب حروف تہجی کی تعداد 15 ہے ۔

بھ

پھ

تھ

ٹھ

جھ

چھ

دھ

ڈھ

رہ

ڑھ

کھ

گھ

لھ

مھ

نھ

 

 

اردو حروف تہجی کی تعداد کتنی ہے ؟

مقتدرہ قومی زبان   نے 2012ء  میں  اردو حروف تہجی کی تعداد کا تعین کرتے ہوئے ارکان کی تعداد  53لکھی ہے ۔

عربی سے اردو میں لیے گئے حروف  کو کیا کہا جا تا ہے ؟

عربی حروف کو  “حروفِ ابجد” کہا جاتا ہے

حروفِ ابجد کو   علمِ جفر میں مندرجہ ذیل  اعداد  سے  منسلک کیا جاتا ہے۔

 

ا

1

ح

8

س

60

ت

400

ب

2

ط

9

ع

70

ث

500

ج

3

ی

10

ف

80

خ

600

د

4

ک

20

ص

90

ذ

700

ھ

5

ل

30

ق

100

ض

800

و

6

م

40

ر

200

ظ

900

ز

7

ن

50

ش

300

غ

1000

 

 

علمِ جعفر کے اس طریقہ سے اگر بسم اللہ الرحمٰن الرحیم کے اعداد شمار کیے جائیں تو786 بنتے ہیں۔

اردو حروفِ تہجی کے ارکان کی تعداد کے متعلق ہمیشہ سے مختلف رائے رہی ہیں  2012ء میں شان الحق حنفی صاحب نے  اپنی مستند لغت ’’فرہنگِ تلفظ ” میں  اُردو کے حروف تہجی کی کل تعداد ترپن (53) لکھی  ہے۔ جس کی اشاعت مقتدرہ قومی زبان  کے تحت ہوئی ۔اس لغت میں اُردو کے  جو حروفِ تہجی  دیے گئے ان کی تفصیل دی جا رہی ہے ۔

 

ا

آ

ب

بھ

پ

پھ

ت

تھ

ٹ

ٹھ

ث

ج

جھ

چ

چھ

ح

خ

د

دھ

ڈ

ڈھ

ذ

ر

رھ

ڑ

ڑھ

ز

ژ

س

ش

ص

ض

ط

ظ

ع

غ

ف

ق

ک

کھ

گ

گھ

ل

لھ

م

مھ

ن

نھ

 

و

ہ

ء

ی

ے

 

 

 

 

 

 

 

اردو کے ان باون  حروف تہجی  پر اکثر لوگ  متفق ہیں  لیکن ہمزہ “ء” ایک ایسا حرف ہے جس کے متعلق شکوک و شبہات  ہیں  ۔ اکثر ناقدین  (ء) کو  اُردو میں حرف نہیں  مانتے  بلکہ اس کو بطور  علامت  لیتے ہیں ہے کیونکہ بسا اوقات  یہ صرف بطورِ  اضافت آتا ہے۔ مثلاً:

  • سرمایۂ اُردو
  • مجموعۂ کلام
  • تحفۂ خلوص  وغیرہ۔
    اردو ادب کے مشہور ادیب  جناب رشید حسن خان اپنی مشہورِ زمانہ کتاب ’’عبارت کیسے لکھیے‘‘ میں اسی موضوع پر قلم فرسائی کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ  ’’ہمزہ “ء” حرف بھی ہے اور علامت بھی ہے  ۔ مثلاً ’’جلوۂ یار‘‘ میں اگر  اضافت کی علامت کے طور پر آیا ہے  تو ” جاؤ”  ، ” سائل”  ،  ” مسئلہ ” ،  ”  بائبل ” ،  ” ان شاء اللہ ” ، ” علاؤ الدین” اور ” ثناء اللہ میں یہ حرف کے طور پر آیا ہے۔

اردو کے مشہور لغت نویس جناب شان الحق حقی نے بھی اپنی  مرتب کردہ لغت ’’فرہنگِ تلفظ‘‘ میں موجود حروفِ تہجی کی تعداد (53) مع ہمزہ  لکھی ہے ۔

اردو حروفِ تہجی کو لکھنے کے  اصول اور قواعد و ضوابط

انگریزی زبان کے حروفِ تہجی کی طرح لکھنے کے حوالے سے اُردو زبان کے حروفِ تہجی کو  بھی چار لکیروں میں لکھنا سیکھنا چاہیے

املا کے حوالے سے اردو حروف تہجی کو  تین بڑے گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے

  1. فلکی حروف

  2. فرشی حروف

  3. اصلی حروف

فلکی حروف:۔ فلکی حروف  اوپر والی تین لکیروں میں لکھے جاتے ہیں۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں:     ’’ا، آ، ط، ظ، ک، گ۔‘‘


 فرشی حروف:۔ فرشی حروف کو  درمیان والی دو لکیروں میں لکھا جاتا ہے  ۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں: ’’ب، پ، ت، ٹ، چ، د، ڈ، ذ، ر، ڑ، ز، ژ، ف، و، ہ، ء، ے۔‘‘

 


 اصلی حروف:۔اصلی حروف  جو نیچے والی تین لکیروں میں لکھے جاتے ہیں۔ ان میں یہ حروف شامل ہیں: ’’ج، چ، ح، خ، س، ش، ص، ض، ع، غ، ق، ل، م، ن، ی۔‘‘

اگر ان حروف کی لکھائی کی مشق تواتر  سے کی جائے تو اردو لکھائی کو بہتر کیا جا سکتا ہے  ۔

حروفِ تہجی کی آوازیں

 

اردو حروف تہجی

انگریزی میں نام

تلفظ

ماخذ زبان

Urdu alphabet

pronunciation in English

Accent

Source language

ا

Aliph

  [əlɪf]

Arabic – عربی

ب

Bay

 [beɪ]

Arabic – عربی

پ

Pay

 [peɪ]

Persian – فارسی

ت

Tay; with soft ‘t’

[θeɪ]

Arabic – عربی

ٹ

Tay; with hard ‘T’

 [teɪ]

Sanskrit – سنسکرت

ث

Thay; colloquially ‘say’

 [s·eɪ]

Arabic – عربی

ج

Jeem

 [dʒ·iːm]

Arabic – عربی

چ

Chay

 [tʃ·eɪ]

Persian – فارسی

ح

Hay

 [heɪ]

Arabic – عربی

خ

Khay

 [xeɪ]

Arabic – عربی

د

Daal; with soft ‘d’

 [ðɑːl]

Arabic – عربی

ڈ

Daal; with hard ‘D’

 [dɑːl]

Sanskrit – سنسکرت

ذ

Dhaal; colloquially ‘zaal’

 [zɑːl]

Arabic – عربی

ر

Ray

 [reɪ]

Arabic – عربی

ڑ

aRay; with very guttural ‘r’

 [areɪ]

Sanskrit – سنسکرت

ز

Zay

[zeɪ]

Arabic – عربی

ژ

Djay; much like ‘j’ in ‘bonjour’

 [ʒeɪ]

Persian – فارسی

س

Seen

 [siːn]

Arabic – عربی

ش

Sheen

 [sh·iːn]

Arabic – عربی

ص

Suaad

[sʊ̈·ɑːð]

Arabic – عربی

ض

Dhuaad; colloquially ‘zuaad’

 [zʊ̈·ɑːð]

Arabic – عربی

ط

Toay’n

 [θɔɪŋ]

Arabic – عربی

ظ

Zoay’n

 [zɔɪŋ]

Arabic – عربی

ع

Ain; guttural ‘a’

 [æn]

Arabic – عربی

غ

Ghain; hoarse guttural ‘g’ followed by a hollow ‘h’

 [ghæn]

Arabic – عربی

ف

Fay

 [feɪ]

Arabic – عربی

ق

Quaaf; ‘Qu’ is pronounced only as ‘k’

 [gɑːf]

Arabic – عربی

ک

Kaaf

[kɑːf]

Arabic – عربی

گ

Gaaf

[gɑːf]

Persian – فارسی

ل

Laam

 [lɑːm]

Arabic – عربی

م

Meem

 [miːm]

Arabic – عربی

ن

Noon

[nuːn]

Arabic – عربی

ں

Noon ghuna; nasal equivalent of ‘noon’

 [nuːn ghʊ̈nɑː]

Arabic – عربی

و

Vao; as you’d say “wow”

 [vaʊ]

Arabic – عربی

ہ

Hay

 [heɪ]

Arabic – عربی

ء

Hamza

 [hʌmzɑː]

Arabic – عربی

ی

Chhoti yeh; literally meaning ‘small yeh’

 [yeɪ]

Arabic – عربی

ے

Bari yeh; literally meaning ‘big yeh’

 [yeɪ]

Arabic – عربی

 

 

اردو حروف تہجی میں کتنے حروف ہیں ؟

مقتدرہ قومی زبان   کے منعقدہ اجلاس 2022ء کے مطابق اردو حروفِ تہجی کی کل تعداد 54 ہے

حروفِ ابجدکی تعداد کیا ہے؟

اردو زبان میں چھتیس حروف ابجد ہیں

حروفِ تہجی کا دوسرا نام ہے؟

اردو حروفِ تہجی کو  فونیقی حروف یا  فونیشیئن  حروف بھی کہا جاتا ہے

 

لفظ کی تعریف کیا ہے؟

لفظ عربی زبان سے ماخذ ہے اس کے معنی  خارج کرنے، نکالنے، پھینکنے کے ہیں ۔

انگلش کے حروف تہجی کتنے ہیں ؟

انگلش کے حروف تہجی چھبیس (26) ہیں ۔

علم ہجا سے کیا مراد ہے؟

علم ہجا سے مراد  وہ علم ہے جس میں زبان کے حروف تہجی کو علیحدہ علیحدہ کرنے ، ہجوں کی ساخت اور حروف کے حرکات و سکنات یعنی اصوات(آوازوں)   ،  اعراب اور  املا کے بارے میں بتایا جاتا ہے۔علم ہجا کی مدد سے حروف کے صحیح تلفظ کی ادئیگی کو  ممکن بنایا جا سکتا ہے  ۔

 

اردو رسم الخط کو کیا کہتے ہیں؟

اردو رسم الخط کا تعلق “نستعلیق”  خاندان سے ہےپاکستان میں   اردو کا سب سے مشہور فونٹ  جمیل نوری نستعلیق ہے

 

Leave a Comment