روداد

’’روداد نویسی”

رودادنویسی ایک رسمی طریقہ ہے جس میں معلومات کو واضح اور منظم انداز میں دستاویزی اور پیش کیا جاتا ہے۔ یہ مختلف شعبوں جیسے تعلیم، کاروبار، حکومت، اور تحقیق میں وسیع پیمانے پر استعمال ہوتا ہے تاکہ ڈیٹا پیش کیا جا سکے، نتائج کا تجزیہ کیا جا سکے، اور سفارشات فراہم کی جا سکیں۔ رودادنویسی کا بنیادی مقصد قارئین کو مخصوص موضوعات یا واقعات کے بارے میں منظم انداز میں مطلع کرنا ہے، جس میں تعارف، طریقہ کار، نتائج، بحث، خلاصہ، اور حوالہ جات شامل ہوتے ہیں۔ یہ منظم طریقہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ معلومات منطقی اور جامع انداز میں پیش کی جائیں، جس سے قارئین کو بہتر سمجھنے اور فیصلہ سازی میں مدد ملتی ہے۔ مؤثر رودادنویسی کی خصوصیات میں وضاحت، دقت، اور معروضیت شامل ہیں، جو اسے پیشہ ور افراد اور محققین کے لیے ایک لازمی مہارت بناتی ہیں۔

’’روداد نویسی  کی تعریف

روداد‘‘ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے لفظی معنی ہیں :

ماجرا، احوال، کیفیت، واقعہ سرگذشت

عدالت کی کاروائی
اصطلاح میں اس سے مراد کسی تقریب، میلے، جلسے یا حادثے کا آنکھوں دیکھا حال غیر جانب دارانہ انداز میں تحریر کرنا ہے۔

اگر اصطلاحی معنوں کے حوالے سے مزید وضاحت    کی جائے تو  کسی جلسے یا ادارے وغیرہ کی کارروائی اور تجاویز یا فیصلوں کی پوری کیفیت اور رپورٹ کو بھی ’’روداد‘‘ کہتے ہیں۔

روداد کو  انگریزی زبان میں ’’رپورٹ‘‘ (Report) کہتے ہیں۔
٭ روداد لکھنے  کا طریقہ  اور  اصول  :-

  • روداد لکھتے وقت حسبِ ذیل امور کا خیال رکھناچاہیے۔
  • ادارہ کی شاندار روایات کے تذکرے سے روداد نویسی کا آغاز کیا جائے۔
  • روداد نویسی میں سب سے پہلے موضوع بحث ؛   دن ،تقریب  یا شخصیت کا تعارف کروایا جائے ۔
  • تاریخ،مقام اور تقریب میں شرکت کرنے والے حاضرین کا تعارف اور جوش وخروش کا ذکر کیا جائے۔
  • منعقدہ تقریب کے مقام کی سجاوٹ  اور صفائی کا تذکرہ کیا جائے ۔
  • معزز مہمانوں کی آمد پر پُر تپاک استقبال کا ذکر کیاجائے ۔
  • تقریب کے مہمان خصوصی یا صدارت کرنے والی شخصیت کا تعارف کروایا جائے۔
  • تقریب کا آغاز تلاوت قرآنِ مجید اور نعت رسول ﷺ سے کروایا جائے۔
  • روداد نویسی میں حالات و واقعات اور کیفیات کا  غیر جانب داری سے   اظہار کیا جائے۔
  • روداد نویسی میں بے جا طوالت اور اختصار سے احتراز کیا جائے۔( یعنی روداد نہ زیادہ طویل ہو کہ قاری  بوریت محسوس  کرے  اور نہ ہی  زیادہ مختصر کہ تشنگی کا احساس ہو)
  • روداد نویسی میں  من و عن ہی بیان کرنے کی کوشش کی جائے اور  حتی الوسع  مبالغہ آرائی سے گریز کیا جائے۔
  • اپنی پسند یا ناپسند کو بالائے طاق رکھ کر غیر جانب داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے روداد قلم بند کی جائے۔
  • روداد کے جملہ اُمور میں ربط اور ترتیب کا خیال رکھا جائے۔ چاہے الفاظ ہوں، خیالات ہوں، نظریات ہوں، یا معلومات…… سب میں ایک ربط اور ترتیب کا ہونا ضروری ہے ۔
  • روداد میں تسلسل، دلچسپی اور سب سے بڑھ کر اول تا آخر ایک وحدت ہو کہ اس کے جزئیات الگ الگ اور بے جان الفاظ کامجموعہ نہ ہوں۔
  • روداد اس انداز میں لکھی جائے کہ اس کے دور رس اثرات اور نتائج مرتب ہوں۔
  • اہم شخصیات اور مہمان خصوصی کی تقاریر کے اہم نکات کو روداد کا حصہ بنایا جائے۔

روداد نویسی کا سوال 10 نمبرات پر مشتمل ہوتا ہے۔ اور اس کی طوالت  3  صفحات   یا 300 الفاظ پر مشتمل  ہو تی ہے  ۔

روداد نویسی کی مثالیں  روداد نویسی کی اقسام

سال اول کے سلیبس میں کالج میں منعقدہ سیرت النبی کانفرنس ،یوم اقبال ، قائد اعظم ڈے،یوم دفاع  ،  یوم پاکستان  ، کشمیر ڈے ،  مشاعرے،مباحثے  ، مذاکرے  ، جلسے   ، میچ یا تقریب تقسیم ِانعامات کی روداد آئے گی  ۔

روزنامچہ کیسے لکھیں
روزنامچہ کیسے لکھیں

Leave a Comment