موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ تھانے میں جمع کرانے کے لیے درخواست

موٹر سائیکل چوری ہونے کی رپورٹ تھانے میں جمع کرانے کے لیے درخواست

بخدمت جناب ایس۔ایچ۔او، تھانہ  نیو نارکلی ،لاہور

عنوان :درخواست برائے اطلاع  موٹر سائیکل  چوری

جنابِ عالی !

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ بندہ  پنجاب یونیورسٹی کا باقاعدہ طالب علم ہے ۔کل تقریباً 2 بجے دوپہر  کا کھانا کھانے کے لیے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر نیو انارکلی فوڈ سٹریٹ  پہنچا۔ پیراڈائز ہوٹل کے سامنے موٹر سائیکل کو  ہینڈل لاک لگا کر   کھانا کھانے ہوٹل کے اندر چلا گیا۔ آدھے گھنٹے بعد جب میں باہر نکلا تو موٹر سائیکل موجود نہیں تھی ۔میں نے قریبی لوگوں سے موٹر سائیکل کی بابت  پوچھا لیکن کوئی جواب نہیں ملا۔ ہوٹل کی سی۔سی ۔ٹی وی(CCTV) کیمروں میں چور کا چہرہ واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔یہ ویڈیو ثبوت کے طور پر درخواست کے ساتھ یو ایس بی(USB)  کی شکل میں مہیا کر رہا ہوں۔

جنابِ عالی !   مذکورہ موٹر سائیکل میرے والدین نے چند ماہ پہلے ہی خرید کر دی تھی ۔موٹر سائیکل کانمبر  LHR3210اور کمپنی    سپیڈ سٹار ہے۔انجن نمبر   BR3310 اور رنگ سیاہ ہے ۔موٹر سائیکل کے کاغذات  کی تصدیق شدہ کاپی  درخواست کے ساتھ لف کر دی ہے۔

آپ سے استدعا ہے مندرجہ بالا گذارشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے میری داد رسی کی جائے اور میری موٹرسائیکل کی بازیابی کے لیے جلد از جلد کاروائی عمل میں لائی جائے ۔ میں آپ کا احسان مند رہوں گا ۔

 

درخواست گزار

الف۔ب۔ج

Leave a Comment