پرنسپل کے نام کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کی درخواست اردو سال اول کے سمارٹ سلیبس کی پہلی درخواست ہے۔
بخدمت جناب پرنسپل ،گورنمنٹ کالج الف۔ب۔ج،فیصل آباد
عنوان : کریکٹر سرٹیفکیٹ کا حصول
!جنابِ عالی
نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ میں کالج ہذا میں سالِ دوئم کا طالب علم ہوں ۔ میں نے پری میڈیکل کا امتحان رول نمبر 102030 کے تحت دیا ہے ۔ میڈیکل کالج میں داخلے کے لیے سٹار اکیڈیمی سے تیاری کر رہا ہوں ۔ مزید برآں مختلف جامعات میں داخلے کے لیے کاغذات جمع کروانے ہیں جن کے لیے اسناد کے ساتھ کریکٹر سرٹیفکیٹ کی بھی ضرورت ہے۔
جنابِ عالی ! میں نے دورانِ تدریس دو سال تک نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں میں بھر پور حصہ لیا ہے ۔ سال اول میں 485 نمبرات لے کر نہ صرف کالج میں اول پوزیشن حاصل کی بلکہ تحصیل بھر میں بھی دوسری پوزیشن کا حق دار ٹھہرا ۔ ہم نصابی مقابلاجات میں ضلع ، ڈویژن اور صوبائی سطح پر بطورِ مضمون نویس کالج کا نام روشن کیا ۔ “وزیرِ اعلی مضمون نویسی” میں وزیر اعلی پنجاب کے ہاتھوں “گولڈن ہینڈ” کا ایوارڈ حاصل کر کے کالج کا نام پورے پنجاب میں روشن کیا ۔
جنابِ عالی ! مندرجہ بالا امور کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے میرا کریکٹر سر ٹیفکیٹ جاری کرنے کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔ میں اس خصوصی شفقت کی وجہ سے آپ کا احسان مند رہوں گا ۔ درخواست کے ساتھ میں نے سال اول اور “وزیرِ اعلی مضمون نویسی ” کی تصدیق شدہ اسناد کی کاپیاں لف کر دی ہیں تاکہ تصدیق کی جاسکے۔
درخواست گزار
الف۔ب۔ج
Sir g ye bhi pehli hi hai…………?