پوسٹ ماسٹر کے نام پارسل کی گمشدگی کی بابت درخواست

پوسٹ ماسٹر کے نام پارسل کی گمشدگی کی بابت درخواست سمارٹ سلیبس کی اہم درخواست ہے ۔پارسل کی گمشدگی کے علاوہ ڈاک کی گمشدگی کے حوالے سے بھی یہی درخواست لکھ سکتے ہیں ۔

 

 

بخدمت جناب پوسٹ ماسٹر،جنرل پوسٹ آفس ، لاہور

عنوان :  پارسل کی گمشدگی

جنابِ عالی !

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ میں  جنت گارڈن لاہور کا رہائشی ہوں ۔ میرا بڑا بھائی  راولپنڈی میں سرکاری نوکری کی وجہ سے رہائش پذیر ہے ۔ 2-اگست 2020ء بروز منگل  ایک پارسل جس میں  انتہائی   قیمتی کاغذات  اور اسناد تھیں  بذریعہ   ڈاک  ارسال  کیے تھے  ۔ آج پندرہ دن ہونے کو آئے ہیں ابھی تک  میرے بڑے بھائی تک پارسل نہیں پہنچا ۔جس کی وجہ سے ہم شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔ ہم نے کئی بار متعلقہ ڈاک خانوں سے ذاتی حیثیت سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے  لیکن ابھی تک کوئی  شنید اور پیش رفت نہیں ہوئی ۔ پارسل  کی تفصیل درج ذیل ہے :

پارسل روانگی کی تاریخ

:

2 ۔اگست 2020ء

پارسل کا وزن

:

400 گرام

پارسل نمبر 

:

20332548 LTS.

ڈاکخانہ

:

مین پوسٹ آفس، لاہور

جناب عالی! آپ سے استدعا ہے  کہ فوری طور پر محکمانہ تحقیقات کا حکم صادر فرمائیں اور پارسل کی بازیابی کو ممکن بنایا جائے تاکہ دو طرفہ پریشانی کا خاتمہ ہو سکے۔ جس پر بندہ تاحیات آپ کا احسان مند رہے گا۔

 

درخواست گزار
الف۔ب۔ج

25۔ مارچ2021ء

 

Leave a Comment