حفیظ تائب کی نظم نعت کا خلاصہ : نظم “نعت“ بارھویں جماعت سرمایہ اردو ( اردو لازمی ) کی پہلی نظم ہے ۔ جس کے شاعر حفیظ تائبؔ ہیں اور یہ نظم ان کی کتاب “صلواعلیہ وآلہ “ سے لی گئی ہے ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے تمام بورڈزکے سالانہ امتحانات میں بار بار اسی نظم کا خلاصہ آتا ہے ۔
شاعر: حفیظ تائب
نعت
خلاصہ
حضور ِ اکرم ﷺ تمام انسانوں میں افضل ترین ہستی ہیں ۔ کیونکہ آپ ﷺ وجہ وجودِ کائنات ہیں۔آپﷺ کا حسب و نسب اعلیٰ اور اخلاق ، اخلاقِ حسنہ کی بہترین مثال ہے ۔ دلوں کی زندگی اور اور ایمان والوں کا سہارا ہیں ۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارک مہرومحبت کا گہوارہ اور صدق و صفا کا منبع ہے ۔ آپ ﷺ حق کے امین اور معجزات کا چشمہ ہیں ۔آپﷺ کی رحمت کا دامن اقدس دین ، دنیا اور آخرت کے آسمانوں کا سایہ ہے ۔ شاعر امتِ مرحومہ کی حالتِ زار کی داستان بارگاہ رسالت مآبﷺ میں بیان کرتے ہوئے جسارت ِ سوال کرتا ہے ۔ کہ اے حضور ! امت کی تاریک راہوں میں کامیابی و کامرانی کا ماہِ منیر کب ضوفشاں ہو گا ۔شبِ انحطاط کب ختم ہو گی اور آفتاب کمال کب طلوع ہو گا؟ حفیظ تائب تو بے کس و لا چار ہے ۔ اے آقا ! آپ ﷺ ہی نظر کرم فرمائیے۔ تاکہ کسی طرح آپ ﷺ کے آستان پر شرفِ باریابی ہو۔
بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔
!!شکریہ

Thank you So much sir