ابوالقاسم زاھراوی کا سیاق و سباق : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ سیاق و سباق میں 100٪ نمبرات کے لیے یہ سیاق و سباق لکھیں۔
ابوالقاسم زاھراوی کا سیاق و سباق
زیر بحث اقتباس درسی کتاب کے سبق “ابوالقاسم زاھراوی ” سے لیا گیا ہے جو کہ حمید عسکری کی مشہور زمانہ کتاب “نامور مسلم سائنسدان ” سے ماخوذ ہے ۔ مصنف لکھتے ہیں کہ ابوالقاسم زاھراوی اندلس کی اسلامی سلطنت کےدارالخلافہ قرطبہ سے منسلک ذیلی شہر “الزھرا ” میں 936ء میں پیدا ہوئے ۔ قرطبہ کا شہر تہذیب وتمدن ، علم وتدریس اور تحقیق و تالیف میں اوج پر پہنچا ہوا تھا ۔ قرطبہ یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونے کے بعد زاھراوی شاہی شفاخانے کے جراح بنے اور جدید علم الجراحت کے موجد بنے ۔ ان کی کتاب “التصریف” تین بڑے حصوں پر مشتمل ہے اس میں نادر آپریشن کے علاوہ نت نئے آلات کی تفصیل اور ان اعمال کا ذکر ہے جن اعمال سے ایک سرجن کو پالا پڑتا ہے ۔ زاھراوی کا طرز بیان عام فہم اور زبان سادہ ہے ۔ اہل مغرب زاھراوی کو مختلف ناموں سے یاد کرتے ہیں ۔ “التصریف” کا عربی سے لاطینی اور دیگر یورپی زبانوں میں ترجمہ ہوا لیکن باسل ایڈیشن اور اور ڈاکٹر لی کارک کے فرانسیسی زبان کے ترجمے نے خاص شہرت حاصل کی۔ تراجم کے علاوہ “التصریف “کی تشریحات اور شرحیں بھی لکھی گئیں۔