سبق اوورکوٹ کا سیاق و سباق/Sayaq-O-Sabaq-overcoat

اوورکوٹ کا سیاق و سباق: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ سیاق و سباق میں 100٪ نمبرات کے لیے یہ سیاق و سباق لکھیں۔

 

اوورکوٹ کا سیاق و سباق

زیر بحث اقتباس درسی کتاب کے سبق  “اوورکوٹ ” سے لیا گیا ہے  جو کہ غلام عباس کا مشہورِ زمانہ افسانہ ہے جو ان کی کتاب “جاڑے کی چاندنی  ” میں موجود   ہے ۔ جنوری کی ایک شام ایک خوبصورت نوجوان اوورکوٹ  پہنے  ڈیوس روڈ سے مال روڈ پر چلتا ہوا نظر آیا جو کہ اپنے حلیے اور چال ڈھال سے کسی امیر گھر کا چشم وچراغ معلوم ہوتا تھا ۔ منہ سے سیٹی کی آواز میں کسی فلمی نغمے کی دھن ، بانکپن اور بے نیازی اس کو منفرد بنائے ہوئے تھی ۔ مال روڈ کے بارونق حصے میں مختلف بک سٹالوں اور دکانوں پر رکنے کے بعد جب وہ ہائی کورٹ کی عمارت کے سامنے سے سڑک  عبور کر رہا تھا تو ایک لاری کے نیچے آنے سے اس کی دونوں ٹانگیں شدید زخمی ہو گئیں ۔ ہسپتال میں زخمی حالت میں جب اس کا خوبصورت اوورکوٹ اتارا گیا تو  گلوبند سے  قمیض ، بنیان سے پینٹ اور جرابوں تک اس کی غربت اور کسمپرسی  کی عکاسی کر رہے تھے ۔ اسی دوران اس کا  بے جان چہرہ ، روح اور جسم کی برہنگی کی وجہ سے دیوار کی طرف مُڑ گیا تھا۔

Leave a Comment