اپنی مدد آپ کا سیاق و سباق : انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ سیاق و سباق میں 100٪ نمبرات کے لیے یہ سیاق و سباق لکھیں۔
اپنی مدد آپ
زیر بحث اقتباس درسی کتاب کے سبق “اپنی مدد آپ ” سے لیا گیا ہے جو کہ سر سید احمد خان کی کتاب “مقالات سر سید ،جلد پنجم” سے ماخوذ ہے ۔ تشریح طلب اقتباس میں مصنف “اپنی مدد آپ” کو ایک آزمودہ مقولہ قرار دیتے ہوئے قومی اور شخصی ترقی کی سچی بنیاد قرار دیتے ہیں اور ساتھ ساتھ عزت اور غیرت کو بھی انسان کی اصل چمک دمک قرار دیتے ہیں ۔ نیچر کا قاعدہ ہے کہ جیسی عوام ہوتی ہے ویسے ہی اس کے حکمران ہوتے ہیں ۔قوم شخصی حالتوں کا مجموعہ ہے تو اس کے افراد کے محاسنِ اخلاق یعنی محنت ، عزت ، ایمانداری ، ہمدردی ، نیکی اور سچائی سے قوم ترقی کرتی ہے تو رذائل اخلاق یعنی خود غرضی ، بے ایمانی ، بد چلنی ، بد اخلاقی ، جہالت اور شرارت سے اس کے نصیب میں غلامی کے ساتھ ساتھ تباہ بربادی بھی لکھ دی جاتی ہے ۔ گورنمنٹ کا فیاض ہونا ، عمدہ قوانین کا اجراء اور خضر کی تلاش کرنا بھی بےواقوفی ہے ۔ اور یہی بات آئرلینڈ کے عظیم رہنما ولیم ڈراگن نے بھی کہی تھی کہ آزادی کا انحصار ہماری مسلسل محنت اور اتحاد پر ہے ۔ انسانی ترقی میں اُس کے پُرکھوں کی مسلسل محنت کارفرما رہی ہے ۔ شخصی زندگی کے تجربے اور مشاہدے کو عمدہ تعلیم قرار دیا ہے ۔ علم کے ساتھ ساتھ مشاہدہ ضروری ہے جو کہ علم کو باعمل اور انسانی چال چلن کو عمدہ اور معزز بناتا ہے۔