حفیظ تائب کی نظم نعت کا خلاصہ

حفیظ تائب کی نظم نعت کا خلاصہ  : نظم نعت بارھویں جماعت  سرمایہ اردو ( اردو لازمی ) کی پہلی نظم  ہے ۔ جس کے شاعر حفیظ تائبؔ ہیں اور یہ نظم ان  کی کتاب “صلواعلیہ وآلہ “ سے لی گئی ہے ۔  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے تمام بورڈزکے سالانہ امتحانات میں بار بار اسی  نظم  کا خلاصہ  آتا ہے ۔

شاعر: حفیظ تائب

نعت

خلاصہ

حضور ِ اکرم ﷺ تمام انسانوں میں افضل ترین ہستی ہیں ۔ کیونکہ آپ ﷺ وجہ وجودِ کائنات ہیں۔آپﷺ کا حسب و نسب اعلیٰ اور اخلاق ، اخلاقِ حسنہ کی بہترین مثال ہے ۔ دلوں کی زندگی اور اور ایمان والوں کا سہارا ہیں ۔ آپ ﷺ کی ذاتِ مبارک مہرومحبت کا گہوارہ اور صدق و صفا کا منبع ہے ۔ آپ ﷺ حق کے امین اور معجزات کا چشمہ ہیں ۔آپﷺ کی رحمت کا دامن اقدس دین ، دنیا اور آخرت کے آسمانوں کا سایہ ہے ۔ شاعر امتِ مرحومہ کی حالتِ زار کی داستان بارگاہ رسالت مآبﷺ میں بیان کرتے ہوئے جسارت ِ سوال کرتا ہے ۔  کہ اے حضور ! امت کی تاریک راہوں میں کامیابی و کامرانی کا ماہِ منیر کب ضوفشاں ہو گا ۔شبِ انحطاط کب ختم ہو گی اور آفتاب کمال کب طلوع ہو گا؟ حفیظ تائب تو بے  کس و لا چار  ہے ۔  اے آقا !  آپ ﷺ ہی نظر کرم فرمائیے۔ تاکہ کسی طرح آپ ﷺ کے آستان پر شرفِ باریابی ہو۔

 

اخبار کے مدیر کے نام خط لکھیں جس میں مہنگائی اور اس کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار
اخبار کے مدیر کے نام خط لکھیں جس میں مہنگائی اور اس کے مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار

6 thoughts on “حفیظ تائب کی نظم نعت کا خلاصہ”

  1. بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔

    !!شکریہ

    Reply
  2. بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔

    !!شکریہ

    Reply
  3. بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔

    !!شکریہ

    Reply
  4. بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔

    !!شکریہ

    Reply
  5. بہت اچھا کمپوز کیا ہے ۔ بس الفاظ تھوڑے مشکل ہیں۔ ایسے ہی کام جاری رکھیں بہت آسانی ہوتی ہے پڑھنے میں۔

    !!شکریہ

    Reply

Leave a Comment