دوبارہ داخلے کے لیے پرنسپل کے نام درخواست

دوبارہ داخلے کے لیے درخواست بہت اہم ہے ۔ اکثر طالب علم غیر حاضری کی وجوہات پر خارج کر دیے جاتے ہیں ایسے میں دوبارہ داخلے کے لیے پرنسپل کے نام درخواست لکھی جاتی ہے۔  Readmission Application in Urdu 

بخدمت جناب پرنسپل ،گورنمنٹ  کالج الف۔ب۔ج،فیصل آباد

عنوان : درخواست برائے دوبارہ داخلہ

جنابِ عالی !

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ میں کالج ہذا میں سالِ اول کا طالب علم ہوں ۔ میرا گاؤں شہر سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ بندہ نہ چیز کے علاوہ  بیس سے پچیس طلباء حصولِ تعلیم کے لیے  میرے گاؤں سے ادارہ ہذا میں  آتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وباء  پوری دنیا میں اپنے مہلک وار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ہمارے گاؤں کے چند گھرانے بھی اس وباء کی گرفت میں آئے تو حکومتِ  پنجاب اور محکمہ صحت نے ہمارے گاؤں میں  پندرہ دن کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا تھا ۔ جس میں کسی بھی قسم کی آمدورفت کی اجازت نہیں تھی ۔جس کی وجہ سے بندہ کالج حاضر ہونے سے قاصر رہا۔

جنابِ عالی! کل میں کالج حاضر ہوا تو مجھے کلاس انچارج نے بتایا کہ تمہارا نام مسلسل غیر حاضری کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا گیا ہے جو کہ سراسر نہ انصافی  پر مبنی ہے ۔ میں نے کالج  نہ آنے کی وجوہات  کا تذکرہ تفصیل سے کر دیا ہے جس میں میرا کوئی قصور اور کوتاہی نہیں ہے ۔ لہذا حقیقیت پسندانہ رویہ اپناتے ہوئے میرا نام دوبارہ داخل کیا جائے ۔تاکہ میں اپنا منقطع تعلیمی سلسلہ جاری رکھ سکوں ۔اس کے علاوہ میں اور میرا خاندان دوبارہ داخلہ فیس کا متحمل بھی نہیں ہو سکتا ۔

جنابِ عالی! مہربانی فرما کر مجھے دوبارہ داخلہ دینے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ میں اس خصوصی شفقت کی وجہ سے آپ کا احسان مند رہوں گا ۔ درخواست ہذا کے ساتھ میں نے حکومتِ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کی تصدیق شدہ کاپی لف کر دی ہے تاکہ تصدیق کی جاسکے۔

درخواست گزار

الف۔ب۔ج

Leave a Comment