سبق سفارش کا سیاق و سباق/Sayaq-O-Sabaq-safaresh

سبق سفارش  کا سیاق و سباق: انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں حصہ سیاق و سباق میں 100٪ نمبرات کے لیے یہ سیاق و سباق لکھیں۔

 

سفارش کا سیاق و سباق

زیر بحث اقتباس درسی کتاب کے سبق  “سفارش “ سے لیا گیا ہے  جو کہ احمد ندیم قاسمی  کا مشہورِ زمانہ افسانہ ہے جو ان کی کتاب کپاس کا پھول میں موجود   ہے ۔اس افسانے کا موضوع سفارش  کے ساتھ ساتھ طبقاتی تفریق بھی ہے ۔

بڑی گلی کی نکڑ پر مصنف کی ملاقات فیکے کوچوان سے ہوتی ہے جو اپنے والد کی بینائی کے چلے جانے کی وجہ سے خاصا فکر مند تھا۔گھریلو ٹوٹکوں سے جب بینائی مزید خراب ہو جاتی ہے تو وہ اس کو  میو ہسپتال لے جاتے ہیں لیکن ان کو ہسپتال کے وارڈ میں جگہ نہیں ملتی ۔ مصنف سے ملاقات میں فیکا سفارش کرنے کو کہتا ہے تاکہ اس کے والد کا علاج ہو سکے۔مصنف اپنے دوست ڈاکٹر جبار کو کئی مرتبہ فون کرتے ہیں  لیکن رابطہ نہیں ہو پاتا۔ اسی دوران کئی ہفتوں کا وقت گزر جاتا ہے ۔ اسی دوران  فیکے کے والد کو میو ہسپتال سے کوٹ لکھپت ہسپتال بھیج دیا جاتا ہے ۔ دو آپریشن کے بعد  فیکے کے باپ کی آنکھوں کی بینائی لوٹ آتی ہے تو فیکا  یہ سمجھتا ہے کہ سارا علاج مصنف کی سفارش کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جب  وہ مصنف سے ممنونیت اور احسان مندی  کا اظہار کرتا ہے تو مصنف شرمندگی  اور ندامت کے باوجود سچ  نہیں بول پاتا کہ وہ اس کی کوئی مدد نہیں کر پایا۔

Leave a Comment