علامہ محمد اقبال ؒ کی نظم پیغام کا خلاصہ

علامہ محمد اقبال ؒ  کی نظم پیغام  کا خلاصہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے تمام بورڈز کے سالانہ امتحانات میں وقتاً فوقتاً  آتا رہتا  ہے ۔

علامہ محمد اقبال ؒ   کی نظم  پیغام   کا خلاصہ بہت اہم ہے ۔نظم پیغام”  گیارھویں  جماعت  سرمایہ اردو ( اردو لازمی ) کی نویں  نظمہے ۔

شاعر: علامہ محمد اقبال ؒ۔

پیغام

خلاصہ

اے بندہ خاکی ! کسان کے محنت پسند روپ میں تو ہی مقصود ِکل ہے ۔ جو بیج تم بوتے ہو ، جس کھیت میں بوتے ہو ، جو بارش اس بیج کی آبیاری کرتی ہے اور جو کچھ بھی اس محنت کا ثمر ہے سب تری ہی ذات کے مختلف حوالے ہیں ۔ کارِ حیات میں کسی اور کی جستجو بھی لاحاصل ہے ۔  جبکہ تو خود مسافر ، خود راستہ ، خود راہنما اور خود منزل ہے ۔ بندہ مومن اس جہاں کے سمندر  میں آپ ہی ملاح ، آپ سمندر ، آپ کشتی اور آپ ہی کنارا ہے ۔ دیارِ عشق میں مومن بیگانہ نہیں بلکہ اپنا ہے ۔ لیلیٰ اور مجنوں تو چہرہ اور عکس ہیں اور دشت ِ جنون ایک آئینہ ہے  ۔ جو خود رونق مےخانہ ہو اس کا ساقی کے سامنے دستِ طلب دراز کرنا بےجا ہے ۔ باطل سے مرعوب نہ ہو کہ تو ہی خرمن ِ باطل کو جلانے والا شعلہ حق ہے ۔  اے کاش !  تو جان پائے کہ مومن اسی لیے پیدا کیا گیا ہے کہ نور توحید کا اتمام کرے۔

 

Leave a Comment