ماہرالقادری کی نظم نعت کا خلاصہ

ماہرالقادری کی نظم نعت کا خلاصہ بہت اہم ہے ۔نظم “نعت” گیارھویں  جماعت  سرمایہ اردو ( اردولازمی ) کی دوسری نظم  ہے ۔ جس کے  شاعر ماہرالقادری  ہیں ۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پنجاب کے تمام بورڈز کے سالانہ امتحانات میں سب سے زیادہ اسی  نظم  کا خلاصہ  آتا ہے ۔

شاعر: ماہرالقادری

نعت

خلاصہ

اے رحمتِ دو عالم ! آپﷺ  تخلیقِ  کائنات اور ہمارے ایمان کی اساس ہیں ۔جس انسان نے آپﷺ سے رخ پھیر  لیا  گویا اس نے اللہ تعالیٰ سے سر کشی کا راستہ اختیار کیا۔آپﷺ کی ذاتِ گرامی صدق و صفا کی اعلیٰ ترین مثال ہے ۔ اور آپ ﷺ کے اخلاق حسنہ قرآن ِ مجید کی عملی تفسیر ہے ۔  ہم دل و جان سے آپ ﷺ کے  نامِ نامی اسم گرامی کے قربان جائیں ۔  جو دن رات کائنات کی وسعتوں میں ” ورفعنا لک ذکرک”   ہو کر سماعتوں سے ٹکراتا ہے ۔ آپ ﷺ کے اشک ہائے شب و روز سے ہی دین کی کھیتی سرسبزوشاداب ہوئی ہے ۔ آپ ﷺ کے فقروفاقہ کے صدقے ہی عالمین کو سامان زیست میسر ہوا ہے ۔ آپﷺ کے نقش پا کی بدولت ہی انسان نے انسانیت پائی اور انفرادی و اجتماعی زندگی کا سلیقہ سیکھا ہے ۔  آپ ﷺ کی رحمت عامہ کا رنگ تو یہ ہے ہم سے گنہگاروں کو بھی آپ ﷺ کی توصیف کی توفیق حاصل ہوئی۔

Leave a Comment