پرنسپل کے نام جرمانہ معافی کی درخواست تحریر کریں

پرنسپل کے نام جرمانہ معافی کی درخواست تحریر کریں

بخدمت جناب پرنسپل ،گورنمنٹ  کالج الف۔ب۔ج،فیصل آباد

عنوان : درخواست برائے جرمانہ معافی

جنابِ عالی !

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ میں کالج ہذا میں سالِ اول کا طالب علم ہوں ۔ میرا گاؤں شہر سے بیس کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے ۔ بندہ نہ چیز کے علاوہ  بیس سے پچیس طلباء حصولِ تعلیم کے لیے  میرے گاؤں سے ادارہ ہذا میں  آتے ہیں ۔ جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وباء  پوری دنیا میں اپنے مہلک وار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ ہمارے گاؤں کے چند گھرانے بھی اس وباء کی گرفت میں آئے تو حکومتِ  پنجاب اور محکمہ صحت نے ہمارے گاؤں میں  پندرہ دن کے لیے سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا تھا ۔ جس میں کسی بھی قسم کی آمدورفت کی اجازت نہیں تھی ۔جس کی وجہ سے بندہ کالج حاضر ہونے سے قاصر رہا۔

جنابِ عالی! کل میں کالج حاضر ہوا تو مجھے پندرہ سو روپے جرمانہ کی رسید دے کر ادائیگی کا کہا گیا جو کہ سراسر نا انصافی ہے ۔ میں نے کالج  نہ آنے کی وجوہات  کا تذکرہ کر دیا ہے جس میں میرا کوئی قصور نہیں تھا ۔ معاشی طور پر   میں اور میرا خاندان اتنا مستحکم نہیں کہ وہ یہ جرمانہ ادا کرسکے۔

جنابِ عالی! مہربانی فرما کر میرا جرمانہ معاف کرنے کے احکامات صادر کیے جائیں ۔ میں اس خصوصی شفقت کی وجہ سے آپ کا احسان مند رہوں گا ۔ درخواست ہذا کے ساتھ میں نے حکومتِ پنجاب کے مراسلہ کے ذریعے اطلاع کی تصدیق شدہ کاپی لف کر دی ہے تاکہ تصدیق کی جاسکے۔

درخواست گزار

الف۔ب۔ج

22 جون2021ء

3 thoughts on “پرنسپل کے نام جرمانہ معافی کی درخواست تحریر کریں”

  1. “بندہ نہ چیز کے علاوہ بیس سے پچیس طلباء حصول کے لیے”
    اس میں بندہ نہ چیز کا کیا مطلب ہے؟

    Reply

Leave a Comment