ڈپٹی کمشنر کے نام اپنے علاقے میں پارک کے قیام کی درخواست
2ND APPLICATION FOR SMART SYLLABUS
بخدمت جناب ڈپٹی کمشنر،فیصل آباد
عنوان : تفریحی پارک کا قیام
جنابِ عالی !
نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ بندہ جنت گارڈن پیرمحل ، ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کا عرصہ تیس سال سے رہائشی ہے ۔جس کی آبادی تقریباً پچیس ہزار نفوس پر مشتمل ہے گنجان آباد علاقہ ہونے کی وجہ سے اب تک عوام اکثر بنیادی سہولیات سے بھی محروم ہیں ۔ آبادی میں اضافے کے ساتھ بلندوبالا عمارات اور بڑھتے ہوئے نجی کاروباری مقامات نے شہر کا ماحول تعفن زدہ کر دیا ہے ۔ شہر سے درختوں کی مسلسل کٹائی کی وجہ سے ہر سال آلودگی بڑھتی جارہی ہے جس سے سانس اور دمے کی بیماریوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا ہے ۔
جنابِ عالی! میونسپل کمیٹی کی بد انتظامی اور سستی کا ایک ثبوت یہ بھی ہے کہ شہر کے اندر کئی جگہوں پر سرکاری اراضی پڑی ہے جس کو پارک یا کھیل کے میدانوں میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔ کئی مرتبہ میونسپل کمیٹی کی توجہ اس مسئلے کی طرف مبذول کروائی گئی لیکن ابھی تک ان کے کانوں تک جوں نہیں رینگی ۔
جنابِ عالی ! آپ سے استدعا ہے مندرجہ بالا گذارشات کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے عوامی مفادِ عامہ کی خاطر تفریحی پارک اور کھیل کے میدان بنانے کے احکامات صادر فرمائے جائیں ۔ اہل شہر پر آپ کا احسان ہو گا جس پر وہ تاحیات آپ کے احسان مند رہیں گے۔
درخواست گزار
نیاز مندان
الف۔ب۔ج
2 thoughts on “ڈپٹی کمشنر کے نام اپنے علاقے میں پارک کے قیام کی درخواست”
Sir is mai talimi sair ki application ni hay kindly share
Sir is mai talimi sair ki application ni hay kindly share
uploaded