کالج کے پرنسپل کے نام تعلیمی سیر پر جانے کی اجازت

کالج کے پرنسپل کے نام تعلیمی سیر پر جانے کی اجازت Urdu smart syllabus  کی تیسری درخواست ہے جو کہ بہت اہمیت کی حامل ہے۔سکول  ،  کالجز اور جامعات کے طلباء اس درخواست کو نمونے کے طور پر سامنے رکھ کر اپنے اپنے شعبہ جات کے لیے با آسانی درخواست لکھ سکتے ہیں۔

 

 

 بخدمت جناب پرنسپل ،گورنمنٹ  کالج الف۔ب۔ج،فیصل آباد

عنوان : تعلیمی  سیر کی اجازت

جنابِ عالی !

نہایت ادب و احترام سے گزارش ہے کہ   شعبہ جغرافیہ کی طرف سے  “سروے رپورٹ” کی تیاری کے لیے    لاہور کے قدیم اور تاریخی مقامات شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد  پر مشتمل ایک تعلیمی سیر کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔ اس تعلیمی سفر پر شعبہ جغرافیہ کے اساتذہ اور  طلباء    26- اپریل  2021ء بروز ہفتہ کو روانہ ہونا چاہتے ہیں   ۔

جنابِ عالی !  تعلیمی سفر پر  ہونے   والے اخراجات  کی مد میں  ہر طالبِ علم سے مبلغ  ایک ہزار روپے لیے گئے ہیں ۔ مزید برآں حسبِ روایت سفر پر آنے والے اخراجات کی ایک چوتھائی رقم  کالج ہذا کےجنرل فنڈ سے دینے کی اجازت  دی جائے تاکہ طلباء پر کم سے کم بوجھ  اخراجات کی مد میں  ڈالا جا سکے۔

جناب عالی !  والدین کی طرف سے ہر طالب علم کا  سفر کے لیے  تصدیق شدہ اجازت  نامہ  ،  گاڑی کی ایڈوانس بکنگ کی اصل رسید  اور گاڑی کا فٹنس سرٹیفکیٹ بھی درخواست کے ساتھ لف کر دیا ہے ۔ براہ مہربانی  تعلیمی سفر  پر ساتھ جانے شعبہ جغرافیہ کے اساتذہ کرام  اور طلباء کو  اجازت  مرحمت فرما کر  شکریہ کا  موقع دیں ۔

درخواست گزاران

طلباء شعبہ جغرافیہ

الف۔ب۔ج

 

Leave a Comment