تلخیص نگاری کا سوال پنجاب بھر کے بورڈز کے سالانہ پرچہ میں 10 نمبر کا ہوتا ہے۔ تلخیص نگاری کے بنیادی اصولوں کو جان کر تلخیص نگاری میں اچھے نمبرات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔
تلخیص نگاری کی اہمیت
تلخیص ،دریا کو کوزے میں بند کرنے کے مترادف ہے ،کسی طویل مضمون ،عبارت یا تقریر کے زائد ضرورت جملوں اور غیر اہم الفاظ کو نکال کر اس کے اصل مفہوم کو اس طرح اختصار سے بیان کرے کہ کوئی اہم بات نہ چھوٹے ۔۔یہ تلخیص یا خلاصہ نگاری کہلاتی ہے ۔
تلخیص نگاری کی تعریف
- تلخیص نگاری کو انگریزی میں ( Abridgement)کہتے ہیں ۔
- کسی چیز کے نچوڑ ، خلاصے یا اختصار کو تلخیص کہتے ہیں ۔
- عمومی طور پر کُتب یا مضامین کی خلاصہ نگاری” تلخیص ” کہلاتی ہے۔
- “جامعہ اللغات” ڈکشنری میں تلخیص کے معنی ’اختصار، کسی چیز کا بہترین حصہ، نچوڑ، جوہر، نتیجہ، حاصل کرنے کے ہیں ۔۔
- یہ تشریح کی متضاد ہے اور تفسیر کے اُلٹ ہے
خلاصہ کی اقسام
- 1: معلوماتی (Informative)
- 2: وضاحتی (descriptive)
تلخیص کا طریقہ
1:تلخیص عبارت کا ایک تہائی حصہ ہوتا ہے ۔(اپنی آسانی کےلیےعبارت یا خلاصے کے الفاظ گن کر تناسب کااندازہ لگایا جاسکتا ہے )
2:عبارت کے اصل مفہوم کو ذہن نشین کیجیئے ،اہم باتوں کے نیچے لکیر کھینچئے اور اپنے الفاظ میں تحریر کریں۔
3:تلخیص کے لیئے واقعات کی ترتیب وہی ہونی چاہیے جو اصل عبارت میں ہے ۔
4:تلخیص چونکہ عبارت کا نچوڑ ہوتا ہے اس لیئے اپنے الفاظ میں لکھنا بہتر ہے۔
5:تلخیص کے لیے کئی پیراگراف ہو سکتے ہیں لیکن تلخیص ایک ہی پیراگراف میں ہوگی۔
6:تلخیص نگاری میں اپنی طرف سے کوئی ترمیم یا اضافہ نہیں کیا سکتا۔
7:تلخیص میں استعارات ،تشبیہات ،ضرب الامثال کو حذف کرنا ہوتا ہے۔
8:تلخیص میں قواعد کی غلطیاں نہیں ہونی چاہییں۔
9:تلخیص کے بعد موزوں اور مناسب عنوان لکھنا بھی ضروری ہے۔
Its too much informative informative about abridgement that u shared …It will be very informative for the students if they read it with full attention…Today is my paper and I’m happy to readout this …
جناب استاد محترم اہم تلخیص کے پیراگراف بھی بتا دیجئے
بہت شکریہ