مکالمہ نویسی

مکالمہ نویسی  کا  سوال پنجاب بھر   کے بورڈز  کے سالانہ پرچہ میں 10 نمبر کا  ہوتا ہے۔مکالمہ نویسی کے بنیادی  اصولوں  کو جان کر مکالمہ نویسی میں اچھے نمبرات حاصل کیے جا سکتے ہیں۔

تعریف

  • مکالمے کو انگریزی میں ڈائیلاگ کہتے ہیں  جس کے معنی  ”باہم ہم کلام ہونا ہے۔

  • دو یا دو سے زائد افراد آپس میں گفتگو اور بات چیت کو مکالمہ کہتے ہیں ۔

  • دو افراد کے درمیان باہمی گفتگو کو بھی مکالمہ کہتے ہیں۔

مکالمہ لکھنے کے لیے ہدایات

  • مکالمے کے انداز میں منظر اور کرداروں کا تعارف کروانا چاہیے۔

  • بات چیت کا انداز ہو نا چاہیے ۔

  • بات مدلل اور جامع کرنی چاہیے ۔

  • لہجے میں بے تکلفی اور شگفتگی ہونی چاہیے۔

  • مکالمے میں مخاطب کے مقام اور مرتبے کا پورا پورا لحاظ رکھا جائے۔

  • مکالمے کی زبان، شگفتہ، دلچسپ اور واضح ہونی چاہیے۔

  • تہذیب و اخلاق کے معیار سے گرا ہوا کوئی لفظ اور جملہ نہیں بولنا چاہیے۔

  • روز مرہ بول چال اور لب ولہجہ کے ساتھ اشارات بھی ایک اچھی مکالمے کی جان ہیں

  • ایک ہی بات بار بار دہرانے سے بھی گفتگو میں پھیکاپن پیدا ہوجاتا ہے۔

  • موزوں اشعار آیات اور احادیث کا استعمال بھی مکالمے کو بہتر بنا دیتے ہیں ۔

  • ظرافت اور شوخی مکالمے کا حُسن ہے۔

  • مکالمے کے فقرات مختصر اور جامع ہونے چاہیے۔

  • مکالمے میں جاری گفتگو میں تسلسل ہونا چاہیے۔

  • مکالمے کو ہمیشہ کسی منطقی انجام تک پہنچایا جاتا ہے۔

 

 

مکالمے کو بہترین لکھنے کے لیےضروری ہدایات

  • مشاہدہ مکالمے کو بہتر بنا دیتا ہے۔

  • مختلف کتابوں میں موجود مکالمے پڑھنے  چاہیں۔

 

2 thoughts on “مکالمہ نویسی”

Leave a Comment