درخواست نویسی کا سوال انٹرمیڈیٹ سال اول کے پرچے کا ساتواں سوال ہوتا ہے۔جو کہ انشائیہ حصہ میں آتا ہے۔اس سوال کے 10 نمبرات ہوتے ہیں ۔
- درخواست کا لفظ فارسی سے اردو میں مستعمل ہوا۔
- درخواست کا لفظ اردو میں بطورِ اسم استعمال ہوتا ہے۔
- درخواست کے لُغوی معنی التماس ،گزارش ،عرض،التجا ،خواہش اورآرزو کے ہیں
- درخواست کو عرضی ،عرضداشت اور گزارش نامہ بھی کہتے ہیں
- درخواست کے مترادف الفاظ سوال،التماس اور خواہش ہیں ۔
اصلاحی طور پر کسی انفرادی یا اجتماعی شکایت،ضرورت یا مسئلہ کے حل کے لیے کسی افسر یا حاکم کے نام لکھی جانے والی تحریر درخواست کہلاتی ہے۔
درخواست ہمیشہ صاحبِ اقتدار شخصیت کے نام لکھی جاتی ہے ۔ اردو نثر میں درخواست نویسی خالصتاً دفتری مراسلت میں شمار ہوتی ہے۔
درخواست کے حصے
- 1: آغاز
- 2: عنوان
- 3: آداب
- 4: متن
- 5: اختتام
نیچے دی گئی تصویر میں درخواست کے تمام حصوں کو لکھنے کا طریقہ اور ہر حصے کے نمبر بھی لکھے گئے ہیں ۔