دوست کی کامیابی پر مبارک باد کا خط

دوست کی کامیابی پر مبارک باد کا خط

دوست کی کامیابی پر مبارک باد کا خط

امتحانی مرکز

17 نومبر 2023ء

پیارے دوست علی !

السلامُ علیکم!

آج  تمھارے بڑے بھائی احتشام کا خط  ملا تو  سارے گھر میں خوشیوں کا سماں بندھ گیا ۔  تمھارے  سالانہ امتحان   کے  رزلٹ کارڈ کی کاپی  جب والد ِ مکرم  نے دیکھی تو ان کی خوشی  دیدنی تھی ۔ مجھے خوشی اس بات کی ہے  کہ  میرے دوست نے پورے ضلع میں 1088 نمبرات کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ اس کے آثار تو پچھلے سال ہی ظاہر ہو گئے تھے جب آپ نے پوری تحصیل میں اول پوزیشن حاصل کی تھی ۔ آپ کی محنت، لگن، اور استقامت کا صحیح معنوں میں نتیجہ نکلا ہے تمھاری محنت اور باقاعدگی تمھارے نتائج سے عیاں ہے ۔بقول بہادر شاہ ظفر ؔ

محنت سے ہے عظمت کہ زمانے میں نگیں کو

بے کاوش سینہ نہ کبھی ناموری دی

 مگر اس شاندار کامیابی پر قانع نہ رہنا بلکہ مزید محنت کو اپنا شعار بنانا تاکہ MBBS  کے امتحانات میں بھی شاندار کامیابی حاصل کر پاؤ۔ مجھے آپ سے ایک گلہ بھی ہے کہ آپ نے  اس شاندار کامیابی کی  خبر خود دینے کی زحمت بھی نہ کی ۔شاید آپ اپنے دوست کو بھول گئے ہو  ں یا بھلا دیا ہو ۔اب ایسی بھی بے رخی کیا ؟  بقول شاعر:

یہ ادائے بے نیازی تجھے بے وفا مبارک

مگر ایسی بے رخی کیا کہ سلام تک نہ پہنچے

عزیزم! طبی تعلیم کے سالوں کے دوران حاصل کی گئی تکنیکی مہارت  کو ہمیشہ معاشرے کی بھلائی کے لیے استعمال کرنا  کیونکہ  ڈاکٹر بننا انسانی مصائب کے خاتمے کے لیے پہلا قدم ہوتا ہے ۔میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو کسی اچھے میڈیکل کالج میں داخلے کا موقع عطا کرے ۔ہم سب آپ کو مستقبل میں  ایک کامیاب   ڈاکٹر کے روپ میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں ۔

عزیزم! دانش مندی کا تقاضا بھی یہی ہے کہ وقت کے عطا کردہ مواقعوں سے بھرپور استفادہ کیا جائے ۔ امید ہے تم اپنی محنت کی عادت کو اپنا شعار بنائے رکھو گے اور اپنی زندگی میں ملنے والی کامیابیوں کے بارے میں وقتاً فوقتاً مجھے آگاہ کرتے رہو گے ۔چچا جان اور چچی جان کو  بھی میری طرف سے  مبارک باد دیجئے گا۔

ابو اور امی  جان  کی طرف سے  بھی مبارک باد اور سلام قبول کرنا۔اللہ تعالیٰ سدا تمھیں خوش رکھے۔آمین

والسلام

تمھارا دوست

الف ۔ ب ۔ج

https://drive.google.com/file/d/11tuUV00CE-7l70sKcsvaZynLzhqTd87V/view?usp=sharing

مکتوب نگاری خطوط نویسی خطوط نگاری

اردو میں خط کیسے لکھیں
اردو میں خط کیسے لکھیں
اردو میں خط کیسے لکھیں
اردو میں خط کیسے لکھیں

Leave a Comment