رسید نگاری،رسید نویسی ،رسید لکھنے کا طریقہ

رسید نگاری

• لغوی معنی پہنچ  ، پہنچنا  یا  رسائی کے ہیں
• رقم کے کے لین دین کا تحریری ثبوت رسیدکہلاتا ہے
• فروخت کنندہ کی جانب سے خریدار کو تحریری ثبوت رسید کہلاتا ہے۔
• رسیددو افراد کے مابین لین دین کا معاہدہ ہے جو قانونی طور پر کسی بھی وقت دکھائی جا سکے۔

رسید تحریر کرنے کے کے چند رہنما اصول اور ارکان( ہر رکن کا ایک نمبر ہے)

1:آغاز( صفحے کے درمیان میں ” باعثِ تحریر آنکہ” لکھنا )
2: کل رقم (ہندسوں اور الفاظ میں)
3:کل رقم کا نصف( ہندسوں  اور الفاظ میں)
4: بابت( فروخت شدہ چیز کی تفصیل)
5: ازاں( رقم ادا کرنے والا یا خریدار : جس کو چیز فروخت کی اور جس سے رقم وصول فرمائی)نام ،ولدیت، قوم ،سکنہ اور شناختی نمبر
6: اختتامی سطر  (نقد وصول پا کر رسید لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ۔)
7: العبد (دوکاندار:قیمت وصول کر کے رسید لکھنے والا)
8: گواہ شد : گواہ نمبر 1( العبد کے علاقہ سے ہو) نام ،ولدیت، قوم ،سکنہ اور شناختی نمبر
9: گواہ شد : گواہ نمبر 2( العبد کے علاقہ سے ہو) نام ،ولدیت، قوم ،سکنہ اور شناختی نمبر
10: تاریخ

نمونہ کے لیے رسید

رسید بابت فروختی موٹر سائیکل

باعثِ تحریر آنکہ
کل قیمت مبلغ -/50,000 روپے صرف (پچاس ہزار روپے صرف) نصف جن کے مبلغ -/25,000 روپے صرف (پچیس ہزار روپے صرف) بنتے ہیں بابت قیمت فروخت ایک عدد موٹر سائیکل ‘ کمپنی ہنڈا ‘ ماڈل 2023 ‘ انجن نمبر 4567 ‘  چیسس نمبر 4321 ‘ رنگ سیاہ ‘ پانچ ہزار کلومیٹر استعمال شدہ ‘ ظاہری حالت مناسب ازاں جناب محمد اسلم ولد محمد اکرم سکنہ مکان نمبر 11 ‘ بلاک گورنمنٹ کالونی تحصیل و ضلع الف ۔ب ۔ج سے نقد وصول پاکر رسید لکھ دی ہے تاکہ سند رہے اور بوقت ضرورت کام آئے ۔
گواہ شد   العبد  گواہ شد

Leave a Comment