اردو حروف کا درست استعمال کرتے ہوئے فقرات کی درستگی کا سوال بارھویں جماعت کے معروضی پرچہ میں آتا ہے۔حروف کا صیح استعمال کرتے ہوئے بورڈ کے سالانہ پرچہ جات میں 2 نمبر کا سوال آتا ہے۔
حروف کی اقسام اور اور ان کے درست استعمال کے حوالے سے مفید معلومات اس مضمون میں دی جا رہی ہیں ۔
حرف کی تعریف
حرف ایسے کلمے کو کہتے ہیں جس میں نہ تو کسی کام کے کرنے یا ہونے کا ذکر پایا جائے اور نہ ہی وہ کسی شے کا نام ہو ۔ حرف اپنے تئیں کوئی معنی نہیں دیتا ۔
حروف : الفاظ اور جملوں میں رابطے اور تعلق کے لیے استعمال ہوتے ہیں۔ اکثر اوقات حروف کے بغیر اسم اور فعل بھی اپنا مفہوم اور مطلب واضح نہیں کر پاتے۔اس لیے حروف کے متعلق جاننا ضروری ہے۔