اردو میں خط لکھنے کا طریقہ سیکھنا(خطوط نویسی ) اس لیے ضروری ہے تاکہ آپ بارھویں جماعت کے بورڈ کے امتحان میں خطوط نویسی میں 100٪ نمبرات لے سکیں ۔
اردو میں خط لکھنے کا طریقہ سیکھنے سے پہلے آپ کو خطوط نویسی کے متعلق جاننا ضروری ہے۔
-
خطوط نویسی اصنافِ نثر کی سب سے قدیم اصناف میں سے ایک ہے۔
-
خط تحریری گفتگو کو کہتے ہیں جس میں دو افراد کے درمیان شخصی جذبات کا بے ساختہ اور تکلفانہ اظہار ہوتا ہے۔
-
غالب نے خط کو آدھی ملاقات کہا ہے۔
-
خط لکھنے والا کاتب اور وصول کرنے والا مکتوب الیہ کہلاتا ہے۔
-
خط کے لیے مکتوب،مراسلہ ،چھٹی اور نامہ کے الفاظ بھی استعمال ہوتے ہیں ۔
خط کی تعریف:
خط عر بی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی تحریر ،لکیر ، نشان ، مکتوب ، نامہ اور چھٹی کے ہیں ۔
خط کے اصطلاحی معنی:
دو لوگوں کے درمیان تحریری گفتگو کو خط کہتے ہیں ۔
خطوط کی اقسام:
شخصی خطوط:
شخصی خطوط کا مکتوب الیہ والدِ محترم ، بھائی ،استاد ،دوست اور رشتہ ہوتا ہے۔
عمومی خطوط:
عمومی خطوط کا مکتوب الیہ اخبار کا مدیر ہوتا ہے۔
رسمی خطوط:
علمی و ادبی تقریبات ،سیاسی وثقافتی تقریبات اور شادہ بیاہ کی رسومات کے دعوت نامے رسمی خطوط کہلاتے ہیں۔
کاروباری خطوط:
کاروباری معاملات کے لیے لکھے جانے والے خطوط ،کاروباری خطوط کہلاتے ہیں۔
سرکاری خطوط:
سرکاری دفتروں کے درمیان ہونے والی خط و کتابت سرکاری زمرے میں آتی ہے۔
بورڈ کے امتحان کے متعلقہ چند ضروری نکات:
-
سال دوم کے بورڈ کے پرچہ میں سوال نمبر 7 خط کے متعلق ہوتا ہے ۔
-
بارھویں جماعت میں خط کے 10 نمبرات ہوتے ہیں ۔
-
خط کی تمام اقسام نجی ، سرکاری ، کاروباری ،عمومی اور ذاتی قسم کے خطوط آپ کو بورڈ کے امتحان میں آ سکتے ہیں ۔
-
خط کم از کم ایک مکمل صفحے پر مشتمل ہو ۔100٪ نمبرات کے لیے آپ کو دو صفحات لکھنے ضروری ہیں۔
-
سالانہ امتحان میں آپ کے لیے 10 سے 15 منٹ مختص ہوتے ہیں ۔اس سے زائد وقت آپ کے پرچے پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔
اردو میں خط لکھنے کا طریقہ
خط کے اجزا:
1: پیشانی
پیشانی کے دو جزو ہوتے ہیں
-
پتا
-
تاریخ
2: القاب وآداب
3: خط کا نفسِ مضمون
خط کا نفسِ مضمون کم از کم 3 پیراگراف پر ضرور مشتمل ہونا چاہیے۔
-
آغاز تمہیدی پیراگراف سے ہوتا ہے
-
درمیان میں اصل مدعا یا نفس ِمضمون لکھنا ہوتا ہے
-
اختتامی کلمات
4 : خاتمہ
-
مکتوب الیہ سےمرتبے کے حساب سے تعلق
-
مکتوب نویس کا نام
-
پتا
مزید تفصیلات نیچے دی گئی تصویر میں واضح ہے
0 thoughts on “اردو میں خط لکھنے کا طریقہ”